اسلام آباد خودکش حملہ، تفتیش نے چونکا دینے والے سراغ دے دیے

اسلام آباد خودکش حملہ، تفتیش میں نئے سراغ سامنے آئے

VS Pro News:
اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ تفتیشی اداروں کے مطابق حملہ آور کا نام یاسر ہے جو پشاور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
زرائع کے مطابق یاسر کے دو بھائی بلال اور ناصر اور اس کا بہنوئی عثمان ترناب فارم سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ یاسر کا اپنے بہنوئی عثمان سے مسلسل رابطہ تھا۔
تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ یاسر مئی میں افغانستان گیا تھا اور جون میں واپس آیا۔ واپسی کے بعد وہ باجوڑ گیا اور وہاں ایک سم فعال کی۔ وہ ستائیس جون سے اکتوبر تک باجوڑ میں رہا پھر حکیم آباد نوشہرہ منتقل ہو گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے دو فروری کو امام بارگاہ کی ریکی بھی کی تھی۔ تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

شہداء کی تعداد اکتیس تک جا پہنچی۔ زخمیوں کی تعداد ایک سو انہتر ہے۔ جان سے جانے والوں میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کزن بھی شامل ہے۔ تفتیش اور امدادی کام اب بھی جاری ہیں۔

مزید دلچسپ خبریں بھی پڑھیں

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top