
پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے حوالے سے صورت بدل رہی ہے۔ رابطوں میں تیزی آ گئی ہے اور اگلے اڑتالیس گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے۔ میچ کی حتمی منظوری حکومت پاکستان کے فیصلے پر رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے ریونیو شیئر کا معاملہ سخت موقف کے ساتھ رکھا ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ میدان میں ہاتھ ملانے کے مسئلے کو پہلے سے واضح کیا جائے تاکہ بعد میں کوئی اختلاف نہ رہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حالیہ بات چیت میں اپنا اثر دکھایا ہے۔ اس وقت آئی سی سی دباؤ میں دکھائی دیتی ہے۔ پی سی بی اس وقت بہتر پوزیشن میں ہے اور اپنی شرائط واضح انداز میں پیش کر رہا ہے۔اب اصل سوال یہ ہے کہ میچ ہوگا یا نہیں۔ فیصلہ زیادہ دور نہیں۔ اگلے چند گھنٹے پوری تصویر سامنے لے آئیں گے
مزید نوکریاں پڑھیں
Loading posts…
