بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ فیملی ایمرجنسی کے باعث کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ

بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اہم کھلاڑی رنکو سنگھ اچانک کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے والد خان چند سنگھ کی حالت بہت خراب ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ خان چند سنگھ کو گریٹر نوئیڈا کے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ رنکو سنگھ سپر ایٹ میچ کے اگلے دن یعنی 23 فروری کو چنئی پہنچے تھے۔ انہیں گزشتہ صبح ہنگامی طور پر واپس جانا پڑا۔
رنکو سنگھ اب 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف ہونے والا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی غیر موجودگی میں متبادل کھلاڑی کے بارے میں بات چیت شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top