
پاکستان نیوی میں بحیثیت کمیشنڈ آفیسر (PN Cadet) شاندار جابز کا اعلان – آن لائن رجسٹریشن جاری
تاریخ: 8 اکتوبر 2026 | بشکریہ: VSPro News
پاکستان نیوی نے آپریشنز اور سپلائی برانچز میں بحیثیت پی این کیڈٹ (PN Cadet) پرمیننٹ کمیشن کے لیے شاندار نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے افواجِ پاکستان میں شمولیت کا یہ ایک بہترین سنہری موقع ہے۔
اہلیت اور شرائط (Eligibility Criteria):
- جنس: صرف مرد شہری
- عمر (غیر شادی شدہ شہریوں کے لیے تا 15 مئی 2027): 16 سال سے 21 سال
- سروس کے امیدوار (آرمڈ فورسز): 17 سے 23 سال
- قد (Height): کم از کم 5 فٹ 4 انچ
تعلیمی قابلیت (Educational Qualification):
امیدوار نے میٹرک اور F.Sc (یا O/A Level) کم از کم 60 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہو۔ درج ذیل میں سے کسی ایک کمبینیشن کا ہونا لازمی ہے:
- فزکس، میتھس اور کیمسٹری
- فزکس، میتھس اور کمپیوٹر سائنس
- فزکس، میتھس اور اسٹیٹسٹکس
رجسٹریشن کی تفصیلات:
- آغازِ رجسٹریشن: 13 ستمبر 2026
- آخری تاریخ: 11 اکتوبر 2026
- کوٹہ: اس میں پورے پاکستان، تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں۔
آن لائن رجسٹریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر وزٹ کریں: https://joinpaknavy.gov.pk
