
پنجاب پولیس میں نوکریاں 2026 (صرف ضلع راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لیے)
پنجاب پولیس میں ضلع رحیم یار خان اور راجن پور کے رہائشیوں کے لیے کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل (سکیل نمبر 7) کی شاندار آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
خالی آسامیوں کی تفصیل:
- رحیم یار خان (کانسٹیبلان): 718 آسامیاں
- راجن پور قبائلی علاقہ جات / De-excluded area (کانسٹیبلان): 300 آسامیاں
- تحصیل روجھان ضلع راجن پور (کانسٹیبلان): 150 آسامیاں
- رحیم یار خان (ڈرائیور کانسٹیبلان): 01 آسامی
- راجن پور (ڈرائیور کانسٹیبلان): 01 آسامی
اہلیت برائے کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل (سول امیدواران):
- عمر کی حد (31 اکتوبر 2026 تک):
- سیٹلڈ ایریا (رحیم یار خان، راجن پور): 18 تا 22 سال
- راجن پور کے قبائلی علاقہ جات (De-excluded area): 18 تا 25 سال
- تحصیل روجھان ضلع راجن پور: 18 تا 30 سال
- تعلیم: منظور شدہ بورڈ سے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (میٹرک)۔ سیٹلڈ ایریا کے امیدواروں کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر لازمی ہیں، جبکہ روجھان کے لیے 33 فیصد نمبر درکار ہیں۔
- قد:
- سیٹلڈ ایریا: مردوں کے لیے کم از کم 5 فٹ 7 انچ، خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ۔
- قبائلی علاقہ جات: مردوں کے لیے 5 فٹ 5 انچ، خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ۔
- تحصیل روجھان: مردوں کے لیے 5 فٹ 5 انچ، خواتین کے لیے 5 فٹ 1 انچ۔
- چھاتی (صرف مردوں کے لیے):
- سیٹلڈ ایریا: 33 x 34.5 انچ۔
- قبائلی علاقہ جات اور تحصیل روجھان: 31 x 32.5 انچ۔
- جسمانی ٹیسٹ (دوڑ): مرد امیدواران 1.6 کلومیٹر 7 منٹ میں، جبکہ خواتین امیدواران 1.6 کلومیٹر 10 منٹ میں طے کریں گی۔
اہلیت برائے ڈرائیور کانسٹیبل:
- عمر کی حد: 21 تا 30 سال۔
- لائسنس اور تجربہ: LTV ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد 2 سالہ تجربہ درکار ہے۔
- دیگر شرائط (قد، چھاتی، دوڑ): متعلقہ علاقوں کے مطابق کانسٹیبلان والی ہی ہوں گی۔
