
کوئٹہ: پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید
📅 تاریخ: 12 اکتوبر 2026 | ✍️ بشکریہ: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا ایک تربیتی طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس دلخراش اور ناگہانی حادثے کے نتیجے میں طیارے پر سوار انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
مادرِ وطن کے یہ بہادر سپوت فرض کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے، جن کی یہ لازوال قربانی ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائے گی۔ عسکری حکام اور پوری قوم کی جانب سے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
