پیٹرول ارزاں، ڈیزل مہنگا! نئی قیمتیں نافذ (Petrol Price Reduced, Diesel Up | New Rates Effective Today)

پیٹرولیم قیمتیں
16 اکتوبر 2026 • اسلام آباد

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

🔻 پیٹرول (Motor Spirit) – کمی
Rs. 390.23 فی لیٹر
سابقہ: 393.86 روپے (3.63 روپے کم)
🔺 ڈیزل (HSD) – اضافہ
Rs. 396.96 فی لیٹر
سابقہ: 396.65 روپے (31 پیسے زیادہ)

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری پر عمل کرتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہو گیا ہے۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390.23 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر (0.31 روپے) کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396.96 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، درآمدی پریمیمز، اور انسیڈنٹس میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کی روشنی میں فارمولے کے تحت قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top