اہمخبروںکیجھلکیاں | 23 اکتوبر 2026 – روزنامہاپڈیٹس | VSPro News

🛑 23 اکتوبر 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں
🇵🇰 قومی اور سیاسی امور
- भारतीय حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
- اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
- گوادر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 10 دہشت گرد جہنم واصل
- وزیراعظم کا کسان دوست اقدام، 2027 کیلیے گندم کی مجوزہ قیمت کا اعلان
- فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ
- 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
- دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کریں گے: فیصل کریم
- آن لائن فراڈ ہو رہے، خواتین اپنی تصاویر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں: وزیر داخلہ محسن نقوی
- سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، دہشت گرد اور سہولت کار دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی: فیصل کریم کنڈی
- خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے مالی معاملات صوبائی حکومت سے لے کر وفاق کو دینے کا فیصلہ
- قومی اسمبلی اجلاس: ’فائیوجی سروس کے فروغ کے لیے کم قیمت موبائل فونز کی دستیابی کی کوششیں جاری‘
- پاکستان مکمل تیار اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- کوئی آن لائن پیسے مانگے تو ہر گز ٹرانسفر نہ کریں: محسن نقوی
- ضلع کرک میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی عمران الدین کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں ترنگزئی میں ادا
- جنوبی وزرستان میں آپریشن کے متاثرین میں 117 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں، وزیر مملکت
- گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا چارسدہ اور نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
- پی ٹی آئی میں دراڑیں؛ سینئر رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات اور دھمکیاں
- گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا کی نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کیلئے متحرک
- کے پی میں پی ٹی آئی حکومت میں سونے کی کان کنی ٹھیکوں میں مبینہ بےضابطگیاں، مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا: ثمر بلور
- بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 24 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین رقم لیتے رہے
- بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
- ہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کریں گے: گورنر کے پی
- وزیراعظم کا کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی
🌍 بین الاقوامی خبریں
- ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
- آر فور ممالک کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، سعودی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
- استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس
- آبنائے ہرمز میں 7 آئل ٹینکروں پر حملے کا ایرانی دعویٰ، امریکا کو فوجی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
- برطانیہ میں سائبر حملوں کا خطرہ، شہریوں کو تین دن کا کھانا اور پانی ذخیرہ کرنے کی ہدایت
- مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- چین میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
- نجران اور ریاض کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل مار گرائے: ترجمان سعودی اتحادی فوج
🏙️ لاہور، پنجاب اور دیگر شہر
- لسبیلہ میں مسافر کوچ اور منی وین میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، 22 زخمی
- لاہور میں موٹر سائیکل سوار شہری کا لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار، واقعے کو غلط فہمی قرار دے دیا
- لاہور: سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پٹرول پمپ ورکر پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پراڈو سوار گرفتار
- لاہور: پٹرول پمپ پر امیر زادے کے تشدد پر، غریب محنت کش نے تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا
- لاہور ہائیکورٹ کا موٹروے اور ملتان میں شجرکاری منصوبوں پر عمل درآمد کا حکم
- لاہور؛ بسنت کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
- لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 347 ریکارڈ
- راولپنڈی: سی این جی گیس اسٹیشن پر زوردار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
- بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی 5 کوالیفائرز کے مقابلے اختتام پذیر
- تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
- پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر پابندی، صرف 10 کلو کا تھیلا ہی فروخت ہوگا
- ملتان میں شوہر اور کمسن بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان کردیا
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا کی ویکسین بھی ناپید
- ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی، زیرکفالت 16 بچے شیلٹر ہوم اور دیگر ورثا کے حوالے
- گجرات میں بیرون ملک سے آنیوالے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
- بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ
📈 بزنس، معیشت اور ٹیکنالوجی
- اب خوشبوئیں بھی ہوں گی آن لائن شیئر! ڈیجیٹل مہک کی ٹیکنالوجی تیار
- واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹس بڑی تعداد میں ہیک ہورہے ہیں، این سی سی آئی اے نے خبردار کردیا
- وزیر توانائی کا صارفین کو اضافی اور غلط بل بھیجنے پر ڈسکوز کیخلاف کارروائی کا حکم
- پرانا پاسپورٹ اب تاریخ کا حصہ، ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا
- سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج بھی بڑی کمی ہوگئی
- 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی
- کراچی؛ فارما ایشیا 2026 کے دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
- بھارتی دفاعی کمپنی میں کرپشن کے انکشافات، 2000 کروڑ کے فوجی معاہدے مشکوک
- ایل پی جی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، عوام کا حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ
- پمپ اونرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتوں کے تعین پر تحفظات کا اظہار کردیا
- ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
- پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی رجحان، 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس گرگیا
🏅 صحت، کھیل اور دیگر خبریں
- موسمیاتی تبدیلیاں برفانی چیتے کیلئے بھی خطرات بڑھا رہی ہیں: عطا تارڑ
- قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا مشاہدہ کیا
- سندھ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
- معصوم بچوں سے زیادتی اور فحش ویڈیو بناکر عالمی سطح پر بیچنے والے چار ملزمان گرفتار
- غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود ملزم گرفتار
- پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور
- پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
- اسمارٹ فونز کا استعمال نوجوانوں کی نیند متاثر کرسکتا ہے، تحقیق
- مالک کے انتقال کے باوجود برسوں سے اسپتال کے باہر اس کا انتظار کرنے والا مرغا
- سندھ: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع
Loading posts…
