تیندوا، طلبہ رہیں ہوشیار

یونیورسٹی میں تیندوا کی موجودگی،

اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کیمپس میں تیندوا دیکھے جانے کی اطلاع کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ جانور کی موجودگی کے آثار پائے گئے ہیں۔

وائلڈ لائف

بدھ کی شب ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وائلڈ لائف کی ٹیم یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر کیمپس پہنچی اور اطلاع ملنے والے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں اور طلبہ، عملے اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وائلڈ لائف اور انتظامی محکموں کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور عوام سے کہا کہ غیر مصدقہ رپورٹس پر بھروسہ نہ کریں، بلکہ درست معلومات کے لیے یونیورسٹی کے سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں۔

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top