
سونا تین دن میں کتنا سستا ہوا؟
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے۔ گزشتہ تین دن میں فی تولہ سونا 18 ہزار 700 روپے کم ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ آج مزید 2 ہزار 500 روپے گرنے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 25 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس 4 ہزار 346 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں اور فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 718 روپے ہو گئی ہے، یعنی 212 روپے کی کمی۔
Loading posts…
