
دل دہلا دینے والا واقعہ
ایک افسوسناک دھماکے نے شادی کی خوشیوں کو پل بھر میں غم میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تقریب جاری تھی، ہر طرف خوشی کا سماں تھا، اسی دوران زور دار دھماکا ہوا اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اس سانحے نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوگ صدمے میں ہیں اور فضا غم سے بوجھل ہے۔
Loading posts…
