بنگلہ دیش اور ICC کے درمیان ویزا تنازع، T20 World Cup 2026 کے لیے اہم خبر

ڈھاکہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی شرکت کے معاملے پر صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے دو عہدیداروں کو 17 جنوری کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے مذاکرات کے لیے ڈھاکہ جانا تھا، تاہم بنگلہ دیش نے آئی سی سی کے ایک بھارتی اہلکار کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

ویزہ نہ ملنے کے باعث آئی سی سی کا دو رکنی وفد مکمل طور پر ڈھاکہ نہ پہنچ سکا اور صرف ایک عہدیدار ہی بنگلہ دیش کا دورہ کر سکا۔ یہ ملاقات ورلڈ کپ کے میچز کے مقامات اور سیکیورٹی خدشات پر بات چیت کے لیے طے کی گئی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پہلے ہی آئی سی سی کو آگاہ کر چکا ہے کہ ٹیم بھارت میں میچز کھیلنے پر تحفظات رکھتی ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر متبادل وینیوز پر غور چاہتی ہے۔ اسی پس منظر میں آئی سی سی نے براہ راست مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویزہ تنازع کے بعد اس معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور کرکٹ حلقوں میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آیا بنگلہ دیش بغیر کسی حل کے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان رابطے جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی

حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں زیادہ وقت باقی نہیں، ایسے میں یہ تنازع ٹورنامنٹ کے انتظامات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ مزید پیش رفت پر صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے۔

T20WorldCup2026

BangladeshCricket

ICC

BCB

VisaIssue

CricketNews

WorldCupControvers

IndiaBangladesh

SportsNews

ICCUpdate

مزید پڑھیں

lates news sports and international development

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top