
نیپال نے 12 سال کے انتظار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی تیسری فتح حاصل کی ہے۔ میچ میں نیپال نے سکاٹ لینڈ کو وکٹوں سے شکست دی۔
سکاٹ لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، جس میں مائیکل جونز نے 71 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے تین اور نندن یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال نے 171 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ دیپندراسنگھ آئری نے 23 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوشال بھرتل نے 43 اور آصف شیخ نے 33 رنز بنائے۔ دیپندراسنگھ آئری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مزید اپ ڈیٹس کے لیے اس پوسٹ کو شیئر کریں۔
Loading posts…
