
سلمان خان کے والد سلیم خان اسپتال منتقل، حالت نازک مگر مستحکم
ممبئی:
بھارتی فلمی دنیا کے معروف اداکار سلمان خان والد، سلیم خان، کو صحت کے مسائل کے باعث باندرا کے لیلاواتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی سرجری برین ہیمرج کے بعد کی گئی ہے۔
سلیم خان اس وقت آئی سی یو میں ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالت نازک ہے، مگر مستحکم ہے اور وہ مسلسل نگرانی میں ہیں۔ صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات جلد ہی ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
Loading posts…
