امریکی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے اہم رہنما شہید ہو گئے

کمال خرازی کے انتقال کی غیر مصدقہ خبریں گردش میں


ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی کے حوالے سے انتقال کی خبریں مختلف ذرائع میں سامنے آ رہی ہیں، تاہم اب تک کسی مستند یا سرکاری ذریعے سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔


رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کمال

خرازی حالیہ مبینہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 اپریل کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ان کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی زیر گردش ہیں۔


ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ عرصہ زیر علاج رہے، لیکن مبینہ طور پر زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ اس کے باوجود ان تمام دعوؤں کی ابھی تک آزاد اور باضابطہ سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی، جس کے باعث صورتحال تاحال غیر واضح ہے۔


کمال خرازی ایران کی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں اور بااثر شخصیت رہے ہیں۔ وہ 1997 سے 2005 تک صدر محمد خاتمی کے دور میں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے اور بعد ازاں بھی خارجہ امور میں اہم مشاورتی کردار ادا کرتے رہے۔

مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top