
بہاماس کے سمندر میں کشتی رانی کے دوران لاپتہ ہونے والی امریکی خاتون لینیٹ ہوکر کے کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کو اب حادثہ نہیں بلکہ مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر اس واقعے کو ایک سمندری حادثہ سمجھا جا رہا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کے بعد کیس کا رخ بدل گیا ہے۔
لینیٹ ہوکر کی بیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چونکا دینے والا بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے سوتیلے والد پر لگنے والے الزامات پر حیرت نہیں ہوئی، کیونکہ وہ ماضی میں پرتشدد رویہ دکھا چکے ہیں۔
بیٹی کے مطابق:
“میں نے خود دیکھا ہے کہ وہ اپنی ایک بیٹی کا گلا دبا چکے ہیں۔”
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش جاری ہے جبکہ شوہر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ کیس نے امریکہ اور بہاماس دونوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور عوام کی نظریں اب تحقیقات کے نتائج پر جمی ہوئی ہیں۔

https://vspronews.com/?page_id=1171
