
حکومت نے 100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف سکیم کا رجسٹریشن طریقہ کار جاری کر دیا
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی سے راحت دینے کے لیے پیٹرولیم سبسیڈی سکیم کے تحت 100 روپے فی لیٹر ریلیف کے حصول کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔ اس سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی مالکان کے لیے رجسٹریشن اور ٹوکن کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
اہل شہری اپنے موبائل فون سے 9771 پر مندرجہ ذیل فارمیٹ میں میسج (SMS) بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں
REG [شناختی کارڈ نمبر] [گاڑی نمبر] [صوبہ کوڈ] [رجسٹریشن تاریخ]
مثال: REG 363021234567 AHH1122 P 01012011
پیٹرول ٹوکن کیسے حاصل کریں؟
رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر TOK لکھ کر بھیجیں۔
آپ کو موبائل پر ایک تصدیقی میسج اور ٹوکن نمبر موصول ہوگا۔
متعلقہ پیٹرول پمپ پر یہ ٹوکن نمبر دکھا کر سبسیڈی والے نرخوں پر پیٹرول حاصل کریں۔
اہلیت کی شرائط اور حد

