
یمن: سعودی ایئر فورس کی مبینہ بمباری سے اپنے ہی اتحادی نشانہ، موچہ کے زوال کے بعد بحیرہ احمر کا ساحل حوثیوں کے کنٹرول میں
تفصیلات
یمن کے ساحلی محاذ پر صورتحال نے انتہائی سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔ رات گئے موچہ کے جنوب میں واقع باب المندب کے ساحل پر ڈرامائی پیش رفت کے دوران اطلاعات کے مطابق رائل سعودی ایئر فورس کی بمباری سے اس کے اپنے ہی اتحادی، سعودی حمایت یافتہ “جائنٹس بریگیڈز” (Giants Brigades) نشانہ بن گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں درجنوں افراد کی ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یمنی ملٹری کمانڈروں کے مطابق، جمعرات کے روز اہم ساحلی شہر موچہ حوثی باغیوں کے قبضہ میں چلا گیا۔ کمانڈروں کا کہنا تھا کہ جس سعودی فضائی کور (Air Cover) کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا وہ وقت پر فراہم نہیں کیا گیا، اور جب فضائی کارروائی کی گئی تو غلطی سے اپنے ہی حلیف دستوں کو نشانہ بنا دیا گیا۔
اس اہم پیش رفت کے بعد اب یمن کا پورا بحیرہ احمر (Red Sea) کا ساحلی علاقہ حوثیوں کے مکمل کنٹرول میں جا چکا ہے، جسے جنگ کا ایک بڑا اور فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
