گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا امریکی خواب: فراڈ کی نظر – اسلام آباد دردناک کہانی

الٹرا بریکنگ نیوز / کرائم رپورٹ

گولڈ میڈل لینے والی لائبہ کا امریکی خواب فراڈ کی نذر: اسلام آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

دودھ بیچنے والے غریب باپ کی بیٹی کے روشن مستقبل کی امیدیں کیسے تار تار ہوئیں؟ دردناک کہانی۔

اسلام آباد میں سڑک کے کنارے پھندے سے لٹکی ہوئی لاش کی صورت میں ملنے والی ہونہار طالبہ لائبہ کی موت کے پیچھے ایک ایسی دردناک کہانی سامنے آئی ہے جس نے ہر حساس دل کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

لائبہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس (BS) کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ مکمل کی تھی۔ اس کے خواب بہت بڑے تھے اور ارادے مضبوط، منزل اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک (امریکہ) جانا تھی۔ لیکن اس کے راستے میں غربت سب سے بڑی دیوار تھی۔

باپ کی قربانیاں اور 70 لاکھ کا تقاضا

لائبہ کا والد موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے اپنے بچوں کو بڑی مشکل سے تعلیم دلوا رہا تھا۔ خود کرائے کے فلیٹ میں رہنے والے اس غریب باپ نے بیٹی کے روشن مستقبل کے لیے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی یعنی اپنا اکلوتا پلاٹ تک بیچ دیا۔ اہلخانہ کے مطابق، ایک نام نہاد کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلے کا جھانسہ دے کر اس خاندان سے مبینہ طور پر 70 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جن میں سے 21 لاکھ روپے نقد اس شخص کو دیے جا چکے تھے۔

زیورات بھی گروی رکھوا دیے

باقی رقم کا بندوبست کرنے کے لیے لائبہ کی غریب ماں کے آخری سہارے یعنی زیورات بھی بینک میں گروی رکھوا دیے گئے۔ ایک طرف بیٹی کے روشن مستقبل کی امیدیں تھیں، تو دوسری طرف والدین کی عمر بھر کی محنت اور خون پسینے کی کمائی ایک فراڈیے کے ہتھے چڑھ چکی تھی۔

سچائی کا سامنا اور المناک انجام

کہانی میں اس وقت خوفناک موڑ آیا جب لائبہ کو معلوم ہوا کہ اسے یونیورسٹی کے داخلے کے نام پر جو کاغذات یا دستاویزات دیے گئے تھے وہ جعلی ہیں۔ خوابوں کے محل کے اس طرح ریزہ ریزہ ہونے اور مالی تباہی کے اس صدمے نے اس ہونہار بیٹی کو اندر سے توڑ کر رکھ دیا، جس کا انجام اس المناک اور پرسرار موت کی صورت میں سامنے آیا۔ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top