ایکواڈور: لائیو اسٹریمنگ کے دوران خطبے میں صلیب گرنے سے کیتھولک پادری جاں بحق

ایکواڈور: لائیو اسٹریمنگ کے دوران ہولناک حادثہ، مذہبی خطبے کے دوران صلیب گرنے سے کیتھولک پادری جاں بحق

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک دلخراش اور انتہائی غیر معمولی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں عبادت کے دوران دیوار پر لگا ہوا بھاری لکڑی کا صلیب اچانک گرنے سے ایک سینئر کیتھولک پادری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پادری لائیو نشریات کے دوران موت کے حوالے سے خطبہ دے رہے تھے۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایا کیل (Guayaquil) میں واقع Our Lady of Perpetual Help (پرپیچوئل سوکور) چرچ میں پادری پیٹریسیو الفریڈو سانچیز مولیناری (Father Patricio Alfredo Sánchez Molinari) اتوار کی سنڈے ماس (عبادت) کی تقریب کی قیادت کر رہے تھے اور یہ سارا عمل سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشر کیا جا رہا تھا۔

تقریب کے دوران پادری موصوف موت اور زندگی کی حقیقت پر خطاب کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم میں سے ہر ایک نے ایک دن مرنا ہے، اور دنیا میں چیزوں پر لگایا جانے والا وقت خدا کے ساتھ گزارے گئے وقت جتنا معنی خیز نہیں ہوتا۔” اس کے فوراََ بعد جب وہ دعا کر رہے تھے تو پادری کے بالکل پیچھے دیوار پر نصب ایک بہت بڑا اور وزنی لکڑی کا صلیب (Crucifix) اچانک اپنی جگہ سے اکھڑ کر براہِ راست ان کے اوپر آ گرا۔

چرچ اور انتظامیہ کا ردعمل

حادثے کے فوری بعد چرچ میں موجود افراد اور شائقین میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ دوڑ کر پادری کی مدد کے لیے الیکٹر کے قریب پہنچے۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینس کو طلب کیا گیا، تاہم پادری جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسی روز دنیا سے رخصت ہو گئے۔

گوایا کیل کی آرچ ڈائیسیس (Archdiocese of Guayaquil) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے پادری پیٹریسیو الفریڈو سانچیز مولیناری کے انتقال کی تصدیق کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مقامی حکام اور چرچ انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اتنا وزنی صلیب اچانک اپنی جگہ سے کیسے گر پڑا۔


Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top