دمام ایئرپورٹ حملہ: جاںبحقافرادکیتعداد 2 ہوگئی، 8 افرادزخمی

دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر حملہ: جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی، 8 افراد زخمی

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کی رات پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے تازہ بیان کے مطابق ایک اور شخص کی موت کی تصدیق کے بعد جاں بحق افراد میں ایک سعودی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن کا مختلف طبی مراکزمیں علاج جاری ہے۔ متاثرہ زخمیوں میں ایک سعودی، دو بھارتی، دو یمنی، دو بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی شہری شامل ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے ایئرپورٹ کو پہنچنے والے مالی و تکنیکی نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام مسافروں، فلائٹ عملے اور ایئرپورٹ کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز اور فلائٹ شیڈول مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں اور تمام پروازیں اپنے وقت پر جاری ہیں۔


📲 ہمارے واٹس ایپ آفیشل چینل میں شامل ہوں
مزید اہم اور تازہ ترین اپ ڈیٹس دیکھیں
Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top