​DI Khan Operation: 6 Khwarij Killed, 2 Soldiers Martyred

بریکنگ نیوز – پاک فوج

ڈی آئی خان: زرکانی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے زرکانی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء:

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاتا رہے گا۔

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top