Timber Mafia Attack: Forest Officer Dead in Neelum Valley

ٹمبر مافیا کا مبینہ تشدد: وادی نیلم میں فرض شناس بلاک آفیسر جاں بحق، شاہراہ نیلم پر شدید احتجاج

افسوسناک خبر

وادی نیلم: جنگلات کی کٹائی روکنے پر بلاک آفیسر جاں بحق، ورثا کا میت سڑک پر رکھ کر احتجاج، 4 ملزمان گرفتار

وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جنگلات کے تحفظ کی کوشش کرنے والے فرض شناس بلاک آفیسر ‘شفقت تنویر’ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیا کو درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے روکنے پر ان کے ساتھ مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی گئی، جس کے دباؤ سے انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے کے خلاف ورثا اور علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شاہراہِ نیلم پر میت رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔

پولیس کی کارروائی:

شاردہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم خواجہ لیاقت سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث مزید 8 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top