Sub-Inspector Arrested and Suspended for Assaulting Citizen in Bahawalpur

بہاولپور: شہری پر تشدد کرنے والا سب انسپکٹر اویس ارشد گرفتار اور معطل – VSPro News

بہاولپور: نجی ہوٹل میں چیکنگ کے دوران سب انسپکٹر کا شہری پر تشدد، اویس ارشد گرفتار اور معطل

بہاولپور: بہاولپور میں قانون کے محافظ کے قانون شکنی کا ایک اور ہولناک واقع سامنے آیا ہے جہاں ایک نجی ہوٹل میں چیکنگ کے دوران سب انسپکٹر نے ایک معصوم شہری پر بہیمانہ تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

اہم تفصیلات: متاثرہ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہے۔ نجی ہوٹل میں چیکنگ کی آڑ میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر اویس ارشد کو حراست میں لے کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو وردی کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ملزم سب انسپکٹر کو فوری طور پر نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے باضابطہ طور پر چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

💬 تمام اہم اور بریکنگ نیوز سے بروقت باخبر رہنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں:
VSPro News WhatsApp Channel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top