Financial Irregularities, Shortage of Medicines, and Mismanagement Exposed at Holy Family Hospital Rawalpindi

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں مالی بے ضابطگیوں اور شدید بدانتظامی کا انکشاف

راولپنڈی (وی ایس پرو نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، ادویات اور سرجیکل سامان کی شدید قلت اور بدانتظامی کا پول کھل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

رپورٹ میں درج اہم انکشافات:

  • ادویات اور سرجیکل سامان کی قلت: ہسپتال میں اس وقت 110 اقسام کی ادویات اور 80 سے 90 اقسام کے سرجیکل سامان کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔
  • الٹراساؤنڈ کے طویل انتظار: ہسپتال میں الٹراساؤنڈ جیسی بنیادی تشخیصی سہولت کے لیے مریضوں کو ڈیڑھ سے دو ماہ تک طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔
  • بستروں کی کمی: ہسپتال میں وارڈز میں بستروں کی شدید کمی کے باعث مجبوراً ایمرجنسی مریض راہداریوں اور زمین پر لیٹنے پر مجبور ہیں۔
  • حاملہ خواتین کی مشکلات: او پی ڈی میں چیک اپ کے لیے آنے والی حاملہ خواتین کو ڈاکٹر تک رسائی کے لیے 4 گھنٹے تک طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔

سماجی حلقوں اور شہریوں نے ہسپتال کی اس ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top