
خبر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کے لیے جامع لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے، جس سے پنجاب ٹریفک پولیس میں ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت گریڈ 16 کے سینئر ٹریفک وارڈنز اور گریڈ 17 کے ٹریفک افسران کی سیٹوں پر ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق
ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق ٹریفک افسران آئندہ گریڈ میں ترقی کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے امتحان پاس کریں گے۔ ترقیوں کا نظام 50 فیصد سنیارٹی جبکہ 50 فیصد میرٹ اور پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی بنیاد پر ہوگا۔
ترجمان پنجاب پولیس
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک افسران کی ترقی کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے۔ سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹ پر ترقی کے خواہشمند افسران کے لیے عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹریفک افسر کی سیٹ پر ترقی کے لیے 52 سال تک کے افسران امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔
