اسلام آباد (نیوز ڈیسک)
قومی ائیر لائن پی آئی اے سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کی پہچان سمجھی جانے والی ائیر لائن کی شناخت برقرار رکھی جائے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری ہونے کی صورت میں بھی اس کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔ ائیر لائن آئندہ بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، یعنی پی آئی اے، کے نام سے ہی کام کرتی رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا معروف لوگو اور برانڈ بھی برقرار رکھا جائے گا تاکہ اس کی تاریخی حیثیت اور عوامی وابستگی متاثر نہ ہو۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ قومی ائیر لائن کی پہچان ملک کے تشخص سے جڑی ہوئی ہے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی امور میں اصلاحات کی اجازت دی جائے گی، تاہم قومی شناخت، برانڈ اور علامتی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پی آئی اے کی بحالی اور بہتری کے ساتھ ساتھ اس کی قومی حیثیت کو محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔