
پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام کرتے ہوئے پرواز کارڈ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک نوکری کے خواہشمند 100,000 افراد کو بلا سود مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے افراد کی مدد کرنا ہے جو بیرون ملک قانونی روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ابتدائی اخراجات ان کے لیے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
پرواز کارڈ اسکیم کے ذریعے منتخب امیدواروں کو ویزا فیس، سفری اخراجات،t میڈیکل ٹیسٹ اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو غیر قانونی اور غیر محفوظ راستوں سے بچانے میں بھی مدد دے گا۔
اہلیت کے اہم نکات
18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد درخواست دے سکتے ہیں۔امیدوار کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔بیرون ملک سے مستند اور تصدیق شدہ جاب آفر ہونا لازمی ہے۔یہ
یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل کے دروازے کھولے گا بلکہ ملک میں زرِ مبادلہ بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ حکومت کے مطابق درخواست کا عمل آسان اور شفاف رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد فائدہ اٹھا سکیں۔
آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ
پنجاب حکومت کے پرواز کارڈ پروگرام کے تحت بیرون ملک نوکری کے خواہشمند افراد بلا سود مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں درخواست دینے کا آسان اور مکمل طریقہ دیا گیا ہے:
سب سے پہلے سرکاری پورٹل پر جائیں:https://parwaaz.psdf.org.pk/.
ہوم پیج پر “Apply Now / Register” یا پرواز کارڈ رجسٹریشن کا بٹن تلاش کریں۔
