روس میں آسمان پر بیک وقت دو سورج، شہری حیران

روس کے جزیرے سخالین میں ایک حیران کن اور دلکش منظر دیکھنے میں آیا، جہاں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہوتے دکھائی دیے۔ اس غیر معمولی منظر کو دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور کئی افراد نے اس لمحے کو موبائل کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کے ساتھ ایک اور روشن عکس بھی آسمان پر موجود ہے، جسے دیکھ کر پہلی نظر میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دو سورج ایک ساتھ طلوع ہو رہے ہوں۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق یہ کوئی فلکیاتی واقعہ نہیں بلکہ ایک قدرتی بصری مظہر ہے، جسے سائنسی زبان میں سن ڈاگ کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت بنتا ہے جب شدید سردی کے باعث فضا میں برف کے باریک کرسٹلز بن جاتے ہیں۔ سورج کی روشنی ان کرسٹلز سے ٹکرا کر منعکس ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں سورج کے ساتھ ایک یا دو روشن عکس نظر آتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سخالین میں اس روز درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مناظر عموماً انتہائی سرد علاقوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ یہ منظر مکمل طور پر قدرتی ہے اور اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ روشنی، سردی اور فضا کے ملاپ کا ایک خوبصورت مگر نایاب مظاہرہ ہے، جو کبھی کبھار دنیا کے سرد خطوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

مزید خبریں بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ محسن نقوی کا بڑا بیان، فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں کیوں ہے؟

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top