پنجاب کے امتحانات سخت، اب ہر طالب علم کی شناخت بائیومیٹرک سے ہوگی

لاہور: پنجاب کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعل سازی اور بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے اگلے امتحانی سال سے ڈیجیٹل بایومیٹرک تصدیق کا نظام لایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جہاں پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ہر طالب علم کی شناخت امتحانی ہال میں داخلے سے پہلے ڈیجیٹل طریقے سے جانچی جائے گی۔ مقصد یہ ہے کہ امتحانی عمل شفاف رہے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو امتحان دینے کا موقع نہ مل سکے۔

پریکٹیکل امتحانات سے متعلق چند اہم تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ان میں معیاری گریڈنگ، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی کیمپرے اور ڈیجیٹل مارکنگ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے انسانی غلطی کم ہوگی اور بدعنوانی کے راستے محدود ہوں گے۔ امتحانی عملے اور نگرانوں کی ادائیگی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ان کی ذمہ داری مزید مضبوط ہو سکے۔

ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین مزمل محمود نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے نتائج کو بدلنے یا رشوت کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق نئی پالیسی سے متعلق رہنما اصول امتحانی سیزن شروع ہونے سے پہلے تمام سکولوں تک پہنچا دیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں پنجاب کے تعلیمی نظام پر اعتماد بحال کرنے میں مدد دیں گی۔

مزید خبریں بھی پڑھیں

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top