عثمان طارق کے ایکشن پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا

پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن اس وقت کرکٹ حلقوں میں خوب بات ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان کا انداز ٹھیک نہیں، جبکہ کئی شائقین کے نزدیک اس میں کوئی خرابی نہیں۔

اب اس بحث پر سابق بھارتی امپائر انیل چودھری نے اپنی رائے دے کر معاملہ صاف کر دیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق انیل چودھری نے عثمان طارق کے ایکشن کو جائز قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں جس ایکشن پر سوال اٹھے تھے، وہ قوانین کے اندر ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیمرون گرین عثمان طارق کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تو انہوں نے ناراضی دکھائی۔ گرین کا خیال تھا کہ عثمان گیند زیادہ تیز نکال رہے ہیں۔

انیل چودھری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ طارق کا ایکشن سائیڈ آن ہوتا ہے اور وہ ہر گیند اسی طرح پھینکتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ طریقہ آئی سی سی کے اصولوں کے مطابق ہے۔

مزید دلچسپ و معلوماتی خبریں پڑھیں

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top