
لاہور میں بسنت کا جشن صرف 6، 7 اور 8 فروری کو منانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔
صوبائی حکومت نے عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات بھی کیے ہیں۔ ہر روٹ پر مسافر مفت سفر کر سکیں گے، اور بائیک کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس موقع پر 419 بسیں، میٹروبس، اورنج لائن ٹرین اور 6 ہزار یانگو رکشے عوام کے لیے بلا معاوضہ چلیں گے، تاکہ لوگ آسانی سے جشن میں شریک ہو سکیں۔
شب برات 15 شعبان 4 فروری بروز بدھ پنجاب میں تمام سرکاری و نجی ادارے حسب معمول کؙھلے رہیں گے ۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ڈے کہ موقع پرملک بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔۔۔بسنت کی چھٹی صرف لاہور میں ہو گی ۔۔۔۔
