پنجاب میں پرائیویٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں بڑی نرمی | Punjab Private Cars Fitness Certificate Relief

پنجاب میں پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے بڑی ریلیف: فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں توسیع اور نرمی

پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پرائیویٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں بڑی نرمی کردی ہے۔ اس اقدام کا مقصد گاڑی مالکان کے لیے غیر ضروری کاغذی کارروائی اور وقت کے ضیاع کو کم کرنا ہے۔

نئی ترامیم اور استثنیٰ کی مدت

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت جاری نوٹیفکیشن میں پندرہواں شیڈول شامل کرتے ہوئے موٹر کاروں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق نئی ترامیم نافذ کردی ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق مختلف انجن گنجائش والی گاڑیوں کو درج ذیل مدت تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے:

  • 1000 سی سی تک کی موٹر کاریں: تیاری کی تاریخ سے 5 سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گی۔
  • 1001 سے 2000 سی سی تک کی گاڑیاں: تیاری کی تاریخ سے 6 سال تک اس شرط سے آزاد رہیں گی۔
  • 2000 سی سی سے زائد موٹر کاریں: تیاری کی تاریخ سے 7 سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گی۔

سالانہ سرٹیفکیٹ کا حصول

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، جب ان گاڑیوں کے لیے استثنیٰ کی مقررہ مدت مکمل ہو جائے گی، تو اس کے بعد متعلقہ موٹر کار کے لیے ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔ واضح رہے کہ اس نئی ترمیم کا اطلاق صرف اور صرف “موٹر کار” کیٹیگری پر ہی ہوگا۔

اس پوسٹ کو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top