پنجاب تیار رہے، سردی شدت دکھانے آ رہی ہے!

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید سردی اور دھند کی لہر 21 سے 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ درجۂ حرارت میں نمایاں کمی، صبح اور رات کے اوقات میں گہری دھند اور سرد ہواؤں کے امکانات ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گرم لباس کا اہتمام رکھیں اور بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال کریں۔ سڑکوں پر سفر کرتے وقت احتیاط لازم ہے کیونکہ دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top