آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ 06 اکتوبر 2026 کی اہم خبروں اور جھلکیوں کا احاطہ – وی ایس پی آر نیوز

VSPro News – روزانہ کی سمری

🛑 آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ (مکمل خلاصہ)

06 اکتوبر 2026 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں
⚖️ سیاسی ہلچل اور مذاکراتی عمل
  • حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں
  • مذاکرات میں پہلی شرط عمران خان سے ملاقات ہونی چاہیے، یہ نہ ہو تو وزیراعظم سے ملنے سے انکار کیا جاسکتا ہے، محمود اچکزئی
  • مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
  • بغیر شرائط کے آئیے مل کر بات کرتے ہیں، راجا ناصر عباس کا وزیراعظم کی پیشکش پر جواب
  • مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ
  • مذاکرات کی بار بار پیشکش برائے نام ہے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا جاتا، بیرسٹر گوہر
  • معاہدے پر اتفاق ہوچکا تھا، دستخط سے کچھ دیر پہلے سہیل آفریدی کے مطالبات نے سب ختم کردیا، طلال چوہدری
  • شوکت یوسفزئی نے مذاکرات ناکامی کا ذمے دار وفاقی وزراء کو قرار دیدیا
  • محسن نقوی کی نام لیے بغیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید
  • ہم نے اپنے مطالبات جاری کردیے، اگر ایک بھی نکتہ غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کردوں گا، سہیل آفریدی کا کوہاٹ سے روانگی پر خطاب
  • وفاق اپنی ناکام پالیسی ترک کرکے ہمارے کہنے پر عمل کرے خیبرپختونخوا میں امن ہوجائے گا، وزیراعلیٰ
  • سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا روٹ بدلنے کا اعلان کردیا
  • کے پی میں علیحدہ سکیورٹی پالیسی کی کوئی گنجائش نہیں، وفاق کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
  • پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا
  • حکومت کے خلاف احتجاج میں شمولیت؛ اپوزیشن ارکان مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے
  • عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھ چکا، غیرملکی ڈاکٹر سے مشورہ کیے جانے کا دعویٰ
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان 30 دن کے لیے نظر بند، آرڈر جاری
  • حراست جاری رہی تو ہادی علی چٹھہ کو سنگین، مستقل طبی پیچیدگیوں کا خدشہ ہے، قانونی ٹیم
  • وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
🚀 دفاعی ترقیات اور خارجہ امور
  • پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
  • جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
  • امریکا ایرانی مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
  • وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
  • یمن میں سعودی افواج لڑ रही ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں: وزیر دفاع
  • سعودی عرب میں مقیم پاکستانی غیر مصدقہ اطلاعات و تصاویر شیئر نہ کریں، طاہر محمود اشرفی
  • آبنائے ہرمز کی غیریقینی صورتحال، پاکستان کا قطر سے 3 ایل این جی کارگو لینے کا فیصلہ
🛡️ سکیورٹی اور امن و امان
  • شمالی وزیرستان میں جے یو آئی کے رہنما مولانا مصباح اللہ کے گھر کے باہر دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
  • لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • احسن اقبال نے لیاقت بلوچ کو پیٹرولیم لیوی مذاکرات سے متعلق وزیرِ اعظم کا پیغام پہنچایا
  • پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 18 پیسے اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے کمی کا امکان
  • “کے پی حکومت، ہائے ہائے”، پشاور کے بعد نوشہرہ میں بھی خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج
  • حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہـیـد
  • سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • بنوں: ککی اور منڈان سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
  • ٹانک میں این جی او کے 3 ملازمین اغوا، بنوں میں پولیس سے فریقنگ تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک
📈 معیشت، توانائی اور دیگر خبریں
  • آئی ایم ایف نے وزیر اعظم فیول سبسڈی کی مشروط اجازت دے دی
  • آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ’اقتصادی و مالیاتی یادداشت‘ پر اتفاق رائے کیلئے مذاکرات کا آغاز
  • آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتوں کا ڈھانچہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کرنے کا مطالبہ
  • وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
  • جولائی تا دسمبر 2025 سرکاری اداروں کا خسارہ 342 ارب 80 کروڑ روپے رہا
  • ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا مسودہ جاری کردیا
  • ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں نام شامل کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف
  • وزیراعظم کی جاری این ایچ اے منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت
  • آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
  • آزاد کشمیر انتخابات میں عوامی مینڈیٹ علاقائی ترقی کیلئے بروئے کار لانا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • فاروق ستار نے ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبا کے ٹاپ 20 میں شامل نہ ہونے کو پیپلز پارٹی کی سازش قرار دیدیا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمانی وزیر سے ملاقات، اسکلڈ ورکر کی مسقط آمد پر پابندی سے متعلق اہم پیشرفت
🌍 بین الاقوامی خبریں اور دیگر واقعات
  • بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر بے بنیاد ہے: امریکی سینٹکام
  • روس کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
  • ایرانی جنگ کے اثرات: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • ہمارے خلاف کارروائی کیلئے سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران کی خلیجی ممالک کو سخت وارننگ
  • سعودی فضائی حدود محفوظ نہیں رہیں؛ حوثیوں نے مسافر پروازوں کو خبردار کردیا
  • مذاکرات کے بعد بھی 3 بار حملے ہوئے، امریکا کیساتھ بات چیت اب بے معنی ہے؛ ایران
  • ایران سے لین دین بند کرو، ورنہ امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہو، واشنگٹن کی غیرملکی بینکوں کو وارننگ
  • امریکی بمبار طیارے برطانوی ایئربیس سے کیوں ہٹائے گئے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا
  • امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، قطر کی تصدیق
  • ٹرمپ کا ایران کو امریکی شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دعوت دینے کا عجیب وغریب بیان
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • سعودی اتحادی افواج کے حملے، حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک، کئی زخمی
  • بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا
  • ٹرمپ نے سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا
  • جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار
  • نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک
  • فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی
  • امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر سائبر حملہ؛ اردن میں نوعمر ہیکر گرفتار
  • اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک کا اضافہ کر دیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، کم عمر لڑکے نے ریموٹ کنٹرول جہاز بنالیا
  • سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
  • نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
  • کراچی؛ سندھ میں رواں سال ایم پاکس کے 93 کیسز کی تصدیق، 11 اموات
  • کراچی؛ چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام
  • کراچی؛ گڈاپ فارم ہاؤس سے 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
  • لاہور میں جعلی لون ایپس کا نیٹ ورک پکڑا گیا
  • میر رضا کیس؛ سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کے جواب جمع کرا دیئے
  • حیدرآباد میں دوست کو قتل کرکے لاش اپنے گھر میں دفن کرنے والا ملزم گرفتار
  • شیخوپورہ؛ خاتون نے اپنے بچوں پر مبینہ طورپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی
  • لاہور؛ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • بلوچستان کے ضلع کیچ سے 56 کروڑ روپے کی آئس، ہیروئن اور چرس برآمد
  • کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے اہم پیش رفت، انڈسٹریل پارک کی توسیع
  • ملک میں فی تولہ سونے کے دام بغیر کسی تبدیلی کے 437536 روپے، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 375116 روپے پر برقرار
  • حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا
واٹس ایپ چینل جوائن کریں فیس بک پیج لائیک کریں
Scroll to Top