
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
10 اکتوبر 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں
اہم ملکی خبریں
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب۔
- ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق: ذرائع۔
- آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت داخلی انتشار پر صدر کسی صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
- سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری۔
- مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی۔
- راولپنڈی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
- پختونخوا میں دہشت گردی بڑھنے کی ذمے دار تحریک انصاف ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ۔
بین الاقوامی خبریں
- سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھنے کا اعلان، 136 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ۔
- خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر، اب تک 42 پروازیں منسوخ۔
- دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند۔
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی، 6 ہزار سے زائد گرفتاریاں۔
- ورلد اکنامک فورم نے پاکستان میں 16 نئے صوبوں کی مشروط حمایت کردی۔
دیگر اہم خبریں
- پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی دھمکی۔
- کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے گیس کی عدم فراہمی کو وجہ قرار دیدیا۔
- وزیراعظم کا اسلام آباد کی طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔
- آٹا مہنگا ہونے پر مریم نواز برہم؛ 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور۔
- 1100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہوگیا۔
