
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے گھر کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور توڑ پھوڑ کے بعد گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ناکام رہا۔ امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت جے ڈی وینس یا ان کے اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں رہائش گاہ کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھڑکیوں کے علاوہ گھر کے دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سیکرٹ سروس کے حکام جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
سیکرٹ سروس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، جبکہ زیرِ حراست ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ حکام اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ حملہ کسی ایک فرد کی کارروائی تھی یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا۔
واضح رہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کی نگرانی کے بعد واپس آئے تھے، جس کے باعث اس واقعے کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ اور پس منظر سامنے آ سکے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
کیا امریکا پہلے بھی عالمی رہنماؤں کو گرفتار یا اقتدار سے ہٹا چکا ہے؟

Pingback: DG ISPR Lt. Gen. Ahmad Sharif to Hold Press Conference on National Security -
Pingback: Former Pakistan Test Cricketer Saeed Ajmal’s Mother Passes Away -