بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ پر فیصلہ کرنے کے لیے 24 گھنٹے

آئی سی سی نے بی سی بی کا مطالبہ مسترد کر دیا، بنگلہ دیش کو 24 گھنٹے کی مہلت


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے کہ وہ واضح طور پر آگاہ کرے آیا ٹیم موجودہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کھیلے گی یا نہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے مزید کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں رکھی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر بنگلہ دیش نے کھیلنے سے انکار کیا تو اسکاٹ لینڈ کو گروپ سی میں شامل کر لیا جائے گا اور وہ بنگلہ دیش کی جگہ لے گا۔
اس پیش رفت کے بعد کرکٹ حلقوں میں شدید بحث شروع ہو گئی ہے، کیونکہ بنگلہ دیش کے ممکنہ انخلا سے ٹورنامنٹ کی صورتحال اور گروپ کی ترتیب متاثر ہو سکتی ہے۔
اب سب کی نظریں بی سی بی کے فیصلے پر ہیں، جو مقررہ وقت میں آئی سی سی کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں پڑھیں

Loading posts…

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top